Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 24, 2018

جونپور ۔نہر میں پانی نہ آنے سے کسان پریشان۔ایس ڈی ایم کو یاد داشت دیکر پانی چھوڑے جانے کا کیا مطالبہ

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مچھلی شہر تحصیل حلقہ کے نہروں میں پانی نہ آنے سے کسانوں کے ربیع کی فصلوں کی آبپاشی رکی ہوئی ہے۔علاقہ کے بٹن ہت، منتری، چوکی خرد، گھساواں خرد سمیت درجنوں گاؤں کے کسانوں نے ہفتہ کے روز نہر میں پانی چھوڑنے کیلئے ہفتہ کے روز ایس ڈی ایم جے این سچان کو میمورنڈم دیکر پانی کھلوانے کا مطالبہ کیا۔
بتاتے ہیں کہ تحصیل حلقہ کے کل 514 گاؤں کا رقبہ 79832 ہیکٹیئر ہے جس میں کھیتی کا رقبہ 57152 ہیکٹر ہے۔اس میں 44900 ہیکٹر رقبہ میں ربیع کی بوائی ہوتی ہے۔تحصیل حلقہ میں 21100 ہیکٹر زمین کی آب پاشی کی نہروں سے کی جاتی ہے لیکن ان نہروں میں ابھی تک پانی نہ آنے کی وجہ سے جہاں کچھ کسان گیہوں، جو وغیرہ بوائی کیلئے پریشان ہیں وہیں مٹر، سرسوں وغیرہ فصل ں کی پہلی آبپاشی نہیں ہو پا رہی ہے۔ بٹن ہت، منتری، گھسایاں خرد، چوکی خرد گاؤں وغیرہ گاؤں کے کسان وکاس یادو کی قیادت میں پانی کھولوانے کیلئے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دیا۔چوکی خرد رہائشی ونے پانڈے وغیرہ کا کہنا ہے کہ شاردا معاون سیکٹر 39 سے نکلنے والی سسوا مائنر میں دو سال سے پانی نہ آنے سے چوکی کلاں، اگہواں، گودھنا، کسن پور کے کسان آبپاشی سے محروم ہیں۔وہیں چوکی خرد ماینر میں پانی نہ آنے سے سویا، چوکی خردد وغیرہ گاؤں کی سچائی نہیں ہو پا رہی ہے۔کنورپور مائنر میں پانی نہیں آنے سے بٹن ہت، کھجرہٹ، کوڑھا، جہاساپور کے کسان پریشان ہیں۔اجے سنگھ نے بتایا کہ آبپاشی سیکٹر جونپور سے گھساواں خرد مائنر بالکل خشک ہو گئی ہے۔منتری رہائشی اجے پرتاپ سنگھ، گھگھریا رہائشی اندرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ مچھلی شہر رمائنر میں پانی نہ آنے سے منتری، گھگھریا، پہاڑپور، نقام الدین پور، رسول پور، جمال پور وغیرہ گاؤں کے کسانوں کی ربیع کی فصل بر بادی کے دہانے پر ہے۔