Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 30, 2018

جونپور۔زمینی تنازعہ میں مار پیٹ۔ایک درجن زخمی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے ٹیکارڈیہ گاؤں میں زمینی تنازعہ کو لیکر ہوئی مارپیٹ میں دونوں فریق سے نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔معاملے میں دونوں فریق نے پولیس کو تحریر دیا ہے۔
بتاتے مذکورہ گاؤں کے دو فریقوں میں زمین کو لے کر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ جمعہ کی صبح اسی بات کو لیکردونوں فریق میں تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں طرف سے لاٹھی ڈنڈے سے جم کر مار پیٹ ہو گئی جس میں ایک فریق سے شیو شنکر 37، سریندر 35، رما شنکر 40 ولد بابو نندن اور شیلا 30 اہلیہ سریندر اور دوسری طرف سے گایتری 35 اہلیہ لال چند اور لال چند 36 ولدکلپناتھ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کومقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ نے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں شیلا کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔