Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 2, 2018

10 دسمبر۔یوم حقوق انسانی کے موقع پر جماعت اسلامی نے جاری کیا ہدایت نامہ پروگرام کے انعقاد کی ہدایت۔

صدائے وقت  ( پریس ریلیز)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اتر پردیش۔۔۔مشرقی یوپی زون کے امیر جماعت محمد نعیم نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے اضلاع، منطقی و مقامی کارکنا سے کہا ہے کہ آیندہ10 دسمبر عالمی یوم حقوق انسانی پر ہر جگہ اور ہر سطح پر پروگرام کا انعقاد کیا جائے۔چونکہ اس دن کو بہت سی انسانی حقوق کی تنظیمیں۔عالمی سطح سے لیکر ملکی سطح و مقامی سطح پر انسانی حقوق کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کرتی ہیں۔جماعت اسلامی کے ارکان و عہدیداران بھی اس موقع پر اپنی سطح پر پروگرام کا انعقاد کریں اور انسانی حقوق کو لیکر سماج میں بیداری پیدا کریں۔
واضح ہو کہ ہر سال 10 دسمبر کو عالمی یوم حقوق منایا جاتاہے ۔اقوام متحدہ کی ایک قرار داد کے مطابق 1948 سے ہر سال عالمی یوم حقوق انسانی منایا جاتا ہے۔