Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 2, 2018

جلسہ سیرت النبی و دستار بندی پروگرام کا انعقاد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   کھیتاسرائے قصبہ میں جشن عید میلا دالنبی ؐ کے موقع پر دوسرے روزجلسہ مدرسہ اعجازالعلوم کے فارغین طلبہ کی دستار بندی کے علاوہ جلسہ سیرت النبی ؐ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دو درجن سجاوٹ کمیٹیوں کے ذریعہ قصبہ کے مین روڈ اور گلیوں کو دلہن کی طرح سجائے جانے کے علاوہ شاہی جامع مسجد اور مدرسہ کو بھی دل کش طور پر سجایا گیا۔ دیر شام جلسہ گاہ میں فارغین طلبہ کی دستاربندی ہوئی۔ جلسہ کا آغاز قاری عمران کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے ہو ا۔ جلسہ میں شکیل رہبر چین پوری،ہلال ٹانڈوی، مولانا حامد رضا نے نعتیہ کلام پیش کیا مولانا ذکرا للہ بریلی شریف نے نبیؐ کی عظمت اور احترام پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے جامع خطاب کیا۔ تو وہیں مفتی شیر محمد خان نے نبیؐ کریم ؐ کی سیرت پر بیان کر تے ہو ئے کہا کہ آج امت محمدیہ کو رسولؐ اور صحابہؓ  کا اخلاق اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیغمبر جیسا اخلاق والا نہ تو اب تک پیدا ہوا ہے اور نہ قیامت تک پیدا ہو گاا سلام مذہب صرف محبت سے پھیلا ہے۔آج ہمیں دہشت گرد کہہ کر بدنام کیا جا رہا ہے۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مبلغ حافظ فہد نے کہا آج ہمارے پاس دین کی تعلیم کی کمی ہے ہم انگریزی پڑھانے والے ٹیچر کو ۲ ہزار روپیہ ماہانہ ٹیوشن فیس دینے کو تیار ہیں لیکن قرآن اور حدیث کا علم سکھانے والے عالم حافظ کو ۲ سو روپیہ ماہانہ دینے کو تیار نہیں رہتے۔انہوں نے کہا کہ آج کے ماحول میں اولادوں کی دینی تربیت کی ضرورت ہے۔ موبائل ضروری ہونے پر اولاد کو دیں اور اس کو دینے کے بعد چیک بھی کرتے رہیں انھوں نے معاشرے کی برائیوں سے بچنے کی نصیحت کر تے ہو ئے کہا کہ جب تک ہم برائیوں سے بچنے کے لئے قدم  نہیں اٹھا ئیں گے ہمارے گھروں  اور سماج سے برائیوں کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ جلسہ کی نظامت قسمت اللہ سکندر پوری اور صدارت قاری جلال الدین نے کیا۔ مدرسہ اہل سنت اعجازالعلوم کے حفظ مکمل کر نے والے طالب علموں کی اساتذہ کے ذریعہ پگڑی باندھ کر دستار بندی کی گئی۔اس موقع پر قاری عمران قاری معراج حاجی شفیق قادری حافظ انصار مولانا شکیل چشتی وغیرہ خصو صی طور پر موجود رہے۔ جلسہ کے کنوینر سید طاہر نے تمام سجاوٹ کمیٹیوں کے علاوہ تعاون کر نے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔نظم ونسق برقرار رکھنے کے لئے تھانہ انچارج جگدیش کشواہااپنے ہم منصبوں کے ساتھ موجود رہے۔