Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 2, 2018

ٹرافک قانون کے تئیں بیداری کے لئیے میراتھن دوڑ کا انعقاد

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . 
پرساد گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی جانب سے ٹریفک قوانین کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کیلئے اتوار کے روز میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوڑ میں طالب علموں کے علاوہ پورے ضلع سے لوگوں نے شرکت کر اپنی حمایت پیش کی۔میراتھن میں لڑکوں میں کھٹہن رہائشی رامکرن یادو کالج سے سچن کمار نے اول تو طالبہ درجہ میں سکرارا رہائشی انٹر کالج مہدی کی سویتا نے اول مقام حاصل کیا۔اس دوڑ میں فاتح شرکاء کو مہمان خصوصی پولیس سپرٹنڈنٹ دیہی سنجے رائے اور پروگرام کنوینر انجینئر بی پی یادو نے میڈل، نقد رقم کے طور پر اول کیلئے 5100 اور دوہم آنے والے شرکاء کو 3100 روپے اور سرٹیفکیٹ سے نوازہ۔
اس سے قبل سی او سٹی نرپید اور گروپ کے چیئرمین بی پی یادو نے ہری جھنڈی اور فیتا کاٹ کر میراتھن کا آغاز کیا۔ میراتھن میں سینٹ پیٹرک، سینٹ جانس، ڈاکٹر رضوی لرنس، آر این ٹیگور، ایس ایس پبلک اسکول، نانک پبلک اسکول، راج کالج، بی آرپی کالج، ٹی ڈی انٹر کالج، ماں درگا سمیت ضلع کئی اسکولوں کے طالب علم طالبات شریک ہوئے۔ میراتھن سپاہ چوراہا، جیسیج چوراہا ہوتے ہوئے بی آرپی انٹر کالج کے کیمپس میں پہنچ کر اختتام ہوا جہاں اول آنے والے شرکاء کو انعامات سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر پروگرام کے کنوینر بی پی یادو نے ٹریفک قوانین پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ گروپ نے لوگوں کے درمیان ٹریفک کے بارے میں بیداری کے لئے صرف میراتھن منعقد کیا گیاہے۔ مہمامان خصوصی ایس پی دیہی سنجے رائے نے کہا کہ یہ ادارے کی ایک عظیم پہل ہے۔ اس طرح کے پروگرام سے لوگوں کے درمیان بیداری آتا ہے۔ ہندوستان میں ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری کی کمی سے ہزاروں افراد کی زندگی ہر روز جاتی ہے۔سی اوسٹی نے کہا کہ سبھی کو ٹریفک کے قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہئے جس سے حادثات پر روک لگائی جا سکے۔