Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

کانگریس کا 134 واں یوم قیام۔راہل گاندھی نے کیک کاٹا۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈین نیشنل کانگریس / کانگریس پارٹی کے 134 ویں یوم قیام کے موقع پر پارٹی صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے صدر دفتر پر پرچم کشائی کی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ملکر کیک کاٹا۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ پر کہا کہ ہم ان کروڑوں نوجوانوں۔کارکنان۔کا جشن مناتے ہیں جنھوں نے بے لوث پارٹی کی خدمت کی ہے۔ہم اپنے ان کارکنان کے جذبے پر ان کے احسان مند ہیں اور ان کے ان جذبوں کو سلام کرتے ہیں۔
اس موقع پر کانگریس کے سینیئر رہنما احمد پٹیل نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 133 سال قبل آج ہک کے دن دنیا کی سب سے بڑی تحریک شروع ہوئی تھی۔اور یہ تنظیم ملک کے معمار میں سب سے اہم ثابت ہوئی۔
گزشتہ دنوں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی فتح نے آج کے یوم قیام کو زیادہ حوصلہ افزا بنا دیا۔