Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 24, 2018

پاکستان۔نواز شریف کو 7 سال کی سزا۔

صدائے وقت / ذرائع/ ایجنسیاں۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو قومی احتساب بیورو کی خصوصی عدالت نے احتساب بیورو کی رٹ پر العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کے معاملے میں آج نواز شریف کو سزا سنائی۔جس میں 7 سال کی قید ، دس سال کے لئیے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر پابندی اور ، ڈیڑھ ارب روپیے کا جرمانہ اور تمام اثاثہ کی ضبطی شامل ہے۔وہیں ایک دوسرے کیس فلیگ شپ  ریفرنس میں با عزت بری کر دیا ۔
عدالت کے فیصلہ آتے ہی نواز شریف کو عدالت میں ہی حراست میں لے لیا گیا۔
اسلام آباد کی احتساب بیورو عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف کے خلاف بد عنوانی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
عدالت میں ان کے بھائی شہباز شریف اور بھتیجے موجود تھے۔اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئے تھے۔