Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 8, 2018

بریکنگ نیوز ۔۔۔بلند شہر تشدد میں انسپکٹر کا قاتل جیتو فوجی جمو سے گرفتار۔

صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . .  . . . . . . . .  . . . . . .
ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں گزشتہ دنوں ہوئے پرتشدد واقعہ کے نتیجہ میں پولیس انسپکٹر کی گولی لگنے سے موت واقع ہو گئی تھی۔انسپکٹر کے مبینہ قاتل جیتندر عرف جیتو ایک فوجی اہل کار ہے۔کو یو پی پولیس نے جمو سے گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیتندر نے 7دسمبر کو اپنی یونٹ جمو میں جوائن کی تھی۔فوج کے ترجمان کے مطابق جیتبدر  کی گرفتاری کے لئیے یو پی پولیس نے فوج سے مدد مانگی تھی اور فوج نے جیتو کو  یو پی پولیس کے اسپیشل فورس کے حوالے کر دیا۔
میرٹھ زون کے آئی جی رام کمار کے مطابق گاوں والوں نے بتایا کہ جیتو نے ہی مبینہ طور پر انسپکٹر سبودھ سنگھ کو گولی ماری تھی۔
پولیس اس معاملے میں اسے حاصل ویڈیو کی بھی جانچ کر رہی ہے۔