Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 8, 2018

شاہگنج ریلوے اسٹیشن پر چوروں نے اڑایا مسافر کا بیگ۔

جونپور۔۔اتر پردیش ۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہگنج جنکشن پر آئے دن، زہر خورانی، پاکٹ ماری و چوری کے واقعات مسافروں کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں۔آر پی ایف، جی آر پی اور اسٹیشن کی حدود کے باہر یو پی پولیس کی ناکامی و لاپرواہی دیکھنی ہو تو شاہگنج ریلوے اسٹیشن سے اچھی جگہ کوئی نہیں۔اکثر مسافر شکار بنتے رہتے ہیں مگر یہ لوگ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں۔
تازہ واقعہ مورخہ 8 دسمبر کا ہے ایک مسافر ساکن موضع خانپور  تحصیل پھولپور ضلع اعظم گڑھ ، کملیش جیسوال کیفیات ایکسپریس سے دہلی سے اپنے گھر جا ریا تھا کہ شاہگنج ریلوے اسٹیشن پر  چوروں نے اس کا بیگ اڑا دیا۔بیگ میں 20 ہزار روپیہ نقد ایک عدد سونے کی انگوٹھی وایک لیپ ٹاپ تھا ۔متاثر مسافر نے اس واقعہ کی اطلاع جی آر پی پولیس شاہگنج کو دی۔پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔