Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 22, 2018

اعظم گڑھ۔راشٹریہ علماء کونسل کی مجوزہ میٹنگ کی تیاریاں و عوامی رابطہ۔

اعظم گڑھ ۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع کے اسمبلی حلقہ نظام آباد   کے لاہی ڈیہھ بازار میں راشٹریہ علما کونسل  کی 24، دسمبر  کو ہونے والی کارکنان  کی میٹنگ کی تیاری کے سلسلے میں آر یو سی یوتھ  ونگ  کے صوبائی صدر نور الہدیٰ نے عوامی رابطہ کیا.اس دوران.انھوں نے  کہا کہ صوبہ کی یوگی  اور مرکز  کی مودی سرکار ہر محاذ پر فیل ہیں.سرکار کا ابھی پانچ سال پورا نہیں ہوا کہ عوام ان سے اکتاہٹ محسوس کر رہی ہے۔.آئندہ انتخاب میں عوام انکو سود سمیت قرض چکائیں گے .یہ دونوں سرکاریں صرف اور صرف ملک میں نفرت پھیلانے  کا کام کر رہی ہیں .انکی حکومت  میں انسان سے زیادہ جانور کے  جان کی  قیمت ہے.ہر طرف لا قانونیت  کا راج ہے.سڑک گڑھے میں ہے یا گڑھا سڑک میں ہے اس کی تمیز کر پانا مشکل کام ہے.جملے باز سرکار سے ہر شھری پریشان ہے.آر یو سی کو اور مضبوط کرنے کے لئے جگہ جگہ کارکنان کی میٹنگ کرائی جا رہی ہے اسی کڑی میں کل یعنی بروز دوشنبہ  لاہیڈیہ بازار میں پروگرام ہے .انھوں نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے.