Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 3, 2018

جونپور۔ٹرک کی چپیٹ میں آٹو رکشا دو افراد زخمی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے  تحت ترساواں موڑ کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر ٹرک کی زد میں آنے سے آٹو رکشاء سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے صدیق پور رہائشی محمد سعید 23اور سبزی منڈی رہائشی سندیپ سونکر 27اپنی آٹو رکشاء سے مسافروں کو کھیتاسرائے چھوڑ کر واپس جونپور لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی مذکورہ موڑ کے قریب شاہراہ پر پہنچے سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے آٹو کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گیا۔حادثہ میں آٹو میں سوار دونوں نوجوان شدید طور سے زخمی ہو گئے۔دونون زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے علاج کیلئے سوندھی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔