Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 3, 2018

مالگاڑی لاوارث حالت میں اسٹیشن پر کھڑی۔ڈرائیور ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے کا جواز دیکر غائب۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ظفرآباد۔فیض آباد ریلوے ٹریک کے مہراوں ریلوے اسٹیشن پر اتوار کی دیر رات ڈرائیور اور گارڈ  ڈیوٹی پوری ہو جانے کے بعد مال گاڑی کو چھوڑ کر چلے گئے جس سے دوسرے دن تک مال گاڑی وہیں پر کھڑی رہی۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ مالگاڑی اتوار کی رات میں وارانسی سے سیمنٹ کی ریک لے کر شاہ گنج سے ہوتے ہوئے کسمی کے لئے چلی لیکن مہراوں ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر دونوں کی ڈیوٹی پوری ہو گئی اور وہ گاڑی کو لوپ لائین میں کھڑی کرکے انجن بند کر لاوارث حالت میں چھوڑ کر چلے گئے۔ مال گاڑی کے 52 کوچوں میں سیمنٹ لدے ہیں۔ اسٹیشن ماسٹر پنکج یادو نے بتایا کہ اتوار کی رات وارانسی کی جانب سے مال گاڑی اسٹیشن پر رکی رہی تو ڈرائیور نے اپنی ڈیوٹی پوری ہونے کی معلومات دیتے ہوئے چلے گئے۔مسٹر یادو نے بتایا کہ دوسرے ڈرائیور اور گارڈ کے آنے کے بعد ہی گاڑی چلائی جائے گی۔ معاملے کی اطلاع ریلوے کے سینئر حکام کو دی گئ ہے۔