Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 3, 2018

آل انڈیا سوشلسٹ پارٹی کے تحت کسانوں کا مظاہرہ۔آوارہ جانورں سے نجات کا مطالبہ

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آوارہ جانوروں سے مسلسل ہو رہی فصلوں کی بربادی کے مسئلے کو لے کر مچھلی شہر تحصیل کے کسانوں نے پیر کے روزتحصیل احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کر وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا ایک میمونڈم ایس ڈی ایم کو سونپا۔
پیر کو آل انڈیا سوشلسٹ پارٹی کے بینر تلے اوارہ جانوروں سے پریشان کسانوں نے کنوینر راجناتھ کی قیادت میں تحصیل میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ابھی تک تو کسان نیل گائے، جنگلی سور کے ہی دہشت سے پریشان تھے،لیکن یوگی حکومت میں کسانوں کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ آوارہ گائے، بیل بن گئے ہیں۔ ربیع کی سرسوں، مٹر، ارہر، گیہوں سمیت تمام فصلوں کو یہ مویشی نقصان پہنچا رہے ہیں۔اس کے علاوہ سبزیوں کی بھی فصل تباہ ہو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہی صورت حال رہی تو صوبے کے کسانوں کی فصل بربادی کے چلتے فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔انھوں نے صوبائی حکومت سے آوارہ جانوروں سے نجات دلانے کی مانگ کرتے ہوئے تباہ ہوئی فصلوں کے معاؤضے کی مانگ کی۔کسانوں سے اپنے مطالبات کا میمورنڈم ایس ڈی ایم جے این سچان کو سونپا۔اس موقع پر ڈاکٹر رام جیت دوبے،ہری نرائن مشرا،ڈاکٹر وویک سوامی،امر ناتھ خرے،لال سین ترپاٹھی،کملیش تیواری،راکیش سنگھ،محمد سلمان،مہیش شکلا سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔