Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

ٹرک بے قابو ہوکر پلٹی۔ایک شخص شدید طوت پر زخمی۔

جون پور  اتر پردیش(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
جلالپور تھانہ حلقہ کے پراؤ گنج بازار میں بدھ کے روز گٹی لاد کر جا رہی ٹرک کے بے قابو ہو کر پلٹنے سے ایک نوجوان دب کر شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بازار کے قریب گٹی لدی ایک ٹرک دوسری ٹرک سے اورٹیک کر رہی تھی کہ اسی درمیان سامنے سے ٹرک کے آنے سے ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور بے قابو ہو کر ٹرک کئی دکانوں کو اپنی زد میں لیتے ہوئے چھوٹے لال کی مٹھائی کی دکان میں داخل ہو گئی جس کے سبب میں دکان کا ٹین شیڈ نیچے کھڑے چھاتی ڈیہہ گاؤں رہائشی پردیپ کمار مشرا24پر گر گیا جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں نے حادثہ ہوتے ہی بھاگنے کی کوشش کر رہے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔زخمی کو پولیس کی مدد سے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔