Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 2, 2018

مچھلی شہر ممبر پارلیمنٹ کا پتلا نذر آتش۔گاوں والوں میں رابطہ سڑک کو لیکر ناراضگی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
چندوک تھانہ حلقہ کے جمواں گاؤں میں درجنوں گاؤں کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر نہیں ہونے اور ممبر پارلیمنٹ کی علاقہ کی جانب عدم توجہی سے ناراض دیہی اور بھاجپاکارکنان نے مچھلی شہر ممبر پارلیمنٹ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پتلا نذر آتش کیا۔
اتوار کے روز مذکورہ گاؤں کے اطراف کے درجنوں بی جے پی کارکنوں اور دیہی عوام نے برامن پور۔سندھورا سڑک پر ممبر پارلیمنٹ رام چرترنشاد کا پتلا نذر آتش کر نعرہ بازی کی۔ پتلا نذر آتش کرنے والے کارکنان اور گاؤں والوں کا الزام ہے کہ سدھورا جانے والی مرکزی سڑک کے علاوہ گاؤں کے چاروں طرف جانے والی سڑکوں کی حال خستہ ہے۔ 15 سالوں میں ایک بار سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ آمد رفت میں مشکلات ہوتی ہیں اور سڑک حادثات سے آئے دن دیہی زخمی ہو رہے ہیں۔حالات کو لیکر کئی بار ممبر پارلیمنٹ رام چرتر نشاد سے ملاقات کر آگاہ کرایا گیا لیکن صرف یقین دہانی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔ جموا گاؤں کے پردھان وجے سنگھ اور بی جے پی کارکن امت کمار نے بتایا کہ سڑک کی مرمت کے لئے کئی بار شکایت کی گئی۔عوام سنوائی کے زریعے ڈی ایم کو آگاہ کرایا گیا اور ممبر پارلیمنٹ نے یقین دہانی کرایا تھا کہ سڑک کی مرمت کرائی جائے گی، لیکن آج تک اس علاقے میں مرمت ایک بار بھی نہیں ہوا۔بھاجپا کارکنان نے الزام لگایا کہ ممبر پارلیمنٹ کی شکایت کو نظر انداز کرتے ہیں ساتھ ہی کبھی علاقہ میں نہیں نظر آتے۔پتلا نذر آتش کرنے والوں میں پردھان وجے سنگھ، جے پرکاش سنگھ، تربھون سنگھ، دھروکمار سنگھ، راجویر، نیرج، متھلیش رام، سنتوش وشوکرما، نتن، انل گوتم، تاج محمدوغیرہ موجودرہے۔