Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 25, 2018

جونپور۔۔لڑکی سے چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے پر پولیس اہل کار کی پٹائی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے عراقیانہ محلے کے قریب کنبہ کے ساتھ جا رہے ایک پولیس اہلکار کو شہ زوروں نے لڑکی سے بدسلوکی کرنے کی مخالفت کرنے پر پٹائی کر دی۔شہ زوروں کی پٹائی سے پولیس اہلکار،اس کا بیٹا اور بیٹی زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ پولیس اہلکار کو ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے پوئی تھانہ حلقہ کے تحت باغ بہار گاؤں رہائشی ہنش راج یادو55ولد رامانند یادوجو کہ پولیس محکمہ میں بطور دیوان چندولی ضلع میں تعینات ہیں۔منگل کے روز وہ اپنے بیٹے سوربھ 19اور بیٹی پوجا یادو21کے ساتھ بس میں سوار ہو کر کہیں جا رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ راستہ میں کچھ شہ زور بس میں سوار ہو گئے اور بس میں سوار کسی لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے جس پر دیوان نے مخالفت کی تو شہ زوروں نے قصبہ کے عراقیانہ پہنچنے پر بس کو رکوا کر دیوان سمیت اس کی بیٹی اور بیٹے کی پٹائی کرفرار ہو گئے۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔پولیس نے معاملے میں پولیس اہلکار کی تحریر پر چار لوگوں کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔