Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 22, 2018

بی جے پی سرکار تانا شاہ ہے۔سنجئے سنگھ۔عام آدمی پارٹی۔


صدائے وقت / نامہ نگار/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .لکھئو۔اتر پردیش۔۔عام آدمی پارٹی کے یو پی انچارج/ راجیہ سبھا ممبر و پارٹی کے قومی ترجمان سنجئے سنگھ نے لکھنئو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی سرکار پر کافی تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ مودی و یوگی سرکار نادرشاہی و بابر شاہی انداز میں کام کر رہی ہے۔
انھوں نے مرکزی حکومت کی اس پالیسی کی سخت تنقید کی جس کے ذریعہ مودی سرکار کسی کا بھی کمپیوٹر کھنگال سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کا یہ حکمنامہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔اس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔مرکزی حکومت اس سلسلے میں آئی ٹی ایکٹ 2009 کا حوالہ دے رہی ہے جبکہ 24 ستمبر 2017 کے سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز کر رہی ہے جس میں " رائٹ ٹو پرائیوسی" کی بات کی گئی ہے۔جسکو بنیادی حقوق کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔
اس حکنامے سے مودی جی اپنے مخالفین کی خفیہ ٹیپنگ کرا کر لنچنگ کرا سکتے ہیں۔یہ ایکٹ بہت ہی سخت ہے اس کیا عام آدمی پارٹی ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔اور اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے اس موقع پر یوگی سرکار کی بھی جم کر تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ یہ سرکار کاشی اور ایودھیا میں پرانی اور آثار قدیمہ میں درج بہت ساری مندروں کو توڑ رہی ہے۔یوگی سرکار اپنے جرائم کو چھپانے کے لئیے مذہب کا سہارا لیتے ہیں۔
پارلیمانی الیکشن کو لیکر ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عاپ یوپی کی سبھی لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔