Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 22, 2018

جونپور۔شیعہ انٹر کالج میں منعقدہ دو روزہ کھیل مقابلہ کا اختتام۔

جون پور  اتر پردیش۔( نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کے شیعہ انٹر کالج میں منعقدہ  دو روزہ کھیل مقابلہ ہفتہ کے روز اختتام پزیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی ایگزیکٹو افسر نگر پالیکا کرشن چندرنے شرکت کی۔ انہوں نے مقابلہ میں فتح ٹیم بلیو ہاؤس کے کھلاڑیوں کو تمغے پہنایا اور کہا کہ کھیلوں سے ہی بچوں کی پوری طرح سے ترقی ہوتی ہے ۔ صحت مند جسم کو صحت مند دماغ کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے کھیل بہت ضروری ہوتا ہے۔مہمان افسر حسین انمول نے کالج میں کھیل کود کو مزید فروغ دینے کے لئے 10 ہزار روپئے امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکول کے ترقی کی تعریف کیا۔ اسی ترتیب میں کالج کے ممبر تنویر حسن نے کالج کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے سالوں میں کالج کی ساکھ جو کمزور ہوئی تھی، وہ اب بہت بہتر ہو گئی ہے۔ ساتھ ساتھ مینیجر نجم الحسن نجمی نے اس تقریب کے لئے اساتذہ،
طلباء و  پرنسپل ڈاکٹر علمدارنظر کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت محمدرضا نے کیا۔آخر میں کھیل ٹیچر اصغر مہدی نے سبھی لوگوں کا شکریہ اداکیا۔