Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 20, 2018

علی گڑھ۔کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر اے ایم یو طلباء رہنما کا احتجاج

مجیب کی ماں فاطمہ نفیس اک آئرن  لیڈی  کے ساتھ ساتھ دیش کی ماں بن چکی ہیں۔
نورلہدا انصاری  ۔
مجیب پر بنی ڈاکومنٹری فلم کی نمائش۔

علیگڑھ۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔عبدالرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .    کشمیر میں ہو رہے  بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیور سٹی کے طلباء یونین کے  جنرل سکریٹری حذیفہ عامر  و سابق سکریٹری شبلی کالج اعظم گڑھ نورلہدا  انصاری کی قیادت  میں اپنی اپنی باہوں و منہ پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج  کیا.نورلہدا انصاری نے کہا کہ دیش کی جنت کو کچھ لوگ جہنم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں.ان کے منصوبوں  کو پورا نہیں ہونے دیا جائیگا.دیش کی سرکاریں خاموش تماشائی  بنی ہوئی ہیں.کشمیر میں حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے.ملک کی سیکولر  کہی جانے والی سیاسی پارٹیاں اور تنظیمیں  بھی خاموش ہیں.     اسی کڑی میں دیر شام مولانا آزاد ہال میں نجیب پر بنی ڈاکومنٹری  فلم رلیز کر سرکار اور دیش کی خفیہ  اجنسی کی پول کھول دی.انہوں نے کہا کہ اک ماں اپنے لعل کے لئے پورے بھارت کی خاک چھان رہی ہے اور ہماری سرکار کمبھ  کرن کی نید سو رہی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ملک کے طلبہ  کو متحد  کر ملک گیر احتجاج کیا جائیگا.