Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 23, 2018

مدرسہ دائرة المعارف، جہانگیر آباد، سیتا پور میں خسرہ و روبیلا بچاوٰ مہم کے تحت ٹیکہ کاری پروگرام کا انعقاد۔


سیتاپور، یوپی 23 دسمبر 2018.صدائے وقت/ عاصم عامر اعظمی۔ (پریس ریلیز)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مدرسہ دائرة المعارف الاسلامیہ القاسمیہ محلہ دانپوروہ قصبہ جہانگیر آباد میں 19 دسمبر کو ضلع سوستھ سمتی سیتاپور کے تحت "خسرہ اور روبیلا" ٹیکہ کاری پروگرام منعقد ہوا، جس میں مدرسہ کے تمام طلباء وطالبات اور  محلہ دانپوروہ کے باشندوں نے صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک جوق در جوق ٹیکہ لگواکر ٹارگیٹ پورا کیا، ٹیکہ کاری ٹیم میں مشیر احمد خیر آباد، آشا مالتی دیوی، نشا ورما، اور کرشنا کماری وغیرہ شامل رہے، ٹیکہ کاری ٹیم کے ہیڈ ماسٹر مشیر احمد نے کہا کہ:  آج کی ٹیکہ کرڑ مہم میں دانپوروہ مدرسہ نے %104 ٹیکہ لگواکر سب سے اچھا ریکارڈ بنایا ہے،
وہیں خسرہ اور روبیلا ٹیکہ کاری کی پوری ٹیم نے مدرسہ کے تمام اساتذہ اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، اور کہا کہ آج کی ہماری اس کامیابی کے ضامن مدرسہ کے اساتذہ ہیں، جنہوں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا، اور بھرپور تعاون کیا، نیز نشا ورما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا تعاون اور ساتھ ہمیں ہر جگہ مل جائے تو اس طرح کی مہم میں کامیابی بہت جلد اور آسانی سے مل سکتی ہے، اس ٹیم کا تعاون کرنے میں مدرسہ کا پورا اسٹاف شامل رہا خاص طور پر مدرسہ کے ناظم مولانا اسلام صاحب مظاہری، مولانا تذکیر عالم قاسمی، مولانا رحمت علی قاسمی، مولانا افتخار مظاہری، مولانا سلیم مظاہری، قاری سفیان سیتاپوری، ماسٹر حسان اور ماسٹر فہیم وغیرہ شامل تھے.