Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 2, 2018

مختصر اہم خبریں

صدائے وقت۔(ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بلندشہرسہ روزہ اجتماع کاآج آخری دن 

بلند شہر میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آج آخری دن ہے ، پر امن ماحول میں اجتماع کی کاررواٸیاں جاری ہیں۔ مولانا سعدکاندھلوی نے مسلمانوں کو اپنامحاسبہ کرنےپرزوردیااورکہاکہ غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ ہماری زندگی میں دین اور اسلامی تعلیمات زندہ ہے کی نہیں !
----------------------------------------
اروڑا چیف الیکشن کمشنرمقرر

سنیل اروڑا نے اتوارکوملک کے چیف الیکشن کمشنرکا عہدہ سنبھال لیاہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ذریعہ مقرر کئے گئے سنیل اروڑہ موجودہ چیف الیکشن کمشنراوپی راوت کی جگہ سنبھالیں گے۔
اروڑا کا کارمدت ڈھائی سال کا ہوگا۔
----------------------------------------
ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ 

مدھیہ پردیش میں اسملی انتخابات میں 37 ای وی ایم مشین کو اس کے جمع کرنے والے مرکز تک پہونچانے کے لۓ دو دن لگ گۓ اس معاملے کی شکایت کے بعد ناٸب تحصیلدار کو معطل کردیا گیا لیکن اپوزیشن نے الیکشن کمیشن سے جانچ کا مطالبہ کیاہے۔
----------------------------------------
ٹی آر ایس سے
بی جے پی اورگانریس
دونوں خوف زدہ

تلنگانہ میں اسمبلی انخابات بالکل قریب ہے کانگریس کے لیڈراظہر الدین نے  کہا کہ ٹی آرایس کو اگر کوٸ ووٹ دیتا ہے تو گویا کہ اس نے بی جے پی کو ووٹ دیا دوسری طرف بی جےپی نےکہاکہ ٹی آرایس کوووٹ دیناگویاگانگریس کوووٹ دیناہے
----------------------------------------
اویسی کو حیدر آبادسےنقل مکانی کرناہوگا۔

تلنگانہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ اترپردیش کے وزیر اعلی نے کہا کہ اگرتلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو اسد الدین اویسی کو حیدر آباد سے بھاگنا ہوگا!