Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 25, 2018

ہائی کورٹ کے حکم پر چکروڈ و نالی پر غیر قانونی قبضہ ہٹایا گیا۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مچھلی شہر تحصیل حلقہ کے سروکھن پور گاؤں میں ہائی کورٹ کے حکم پر تحصیل انتظامیہ موقع پر پہنچ کرغیر قانونی قبضہ کو جے سی بی سے ہٹواتے ہوئے چک روڈ کی تعمیر کرایا۔
بتاتے ہیں منگرابادشاہ پور بلاک کے مذکورہ گاؤں میں آراضی نمبر 119، 120 نالی اور چک روڈ کے طور پر درج ہے جس پر گاؤں کے ہی چندربھوشن، شیاملال، رام لال، بھولا ناتھ کی جانب سے تجاوز کر لیا گیا تھا۔ راستہ پر غیر قانونی قبضہ ہونے سے گاؤں کے لوگوں کو آنے جانے کے ساتھ کھیتوں میں پانی لے جانے کیلئے کافی پریشانیوں کا سامان کرنا پڑ رہا تھا۔معاملے کو لیکر مقامی لوگوں نے کئی بار شکایت تحصیل انتظامیہ سے کی لیکن انتظامیہ نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ آخر میں گاؤں کے ہی لوگوں نے الہ آباد ہائی کورٹ میں معاملے کی درخواست دیکر شکایت درج کرائی جس کے بعد عدالت کے حکم پر ایس ڈی ایم جے این سچان نے دیر شام پورے لاؤ لشکر کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور جے سی بی کی مدد سے پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں نالی اور چک روڈ کو تجاوز سے آزاد کرواتے ہوئے روڈ کی تعمیر کرادیا۔اس دوران تحصیل دار کوشلیندر مشرا،قانونگو راجیش یادو،لیکھ پال لال چندر شریواستو سمیت پولیس فورس موقع پر موجود رہے۔