Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 1, 2019

کیوں آتا ہے نیا سال؟؟؟؟

نیا سال اس لیے بھی آتا  ہے کہ

شعراء کچھ شاعری کرلیں _
شرفاء کچھ تفریح کرلیں_
غرباء گریبان چاک کرلیں_
خطباء تقریر کر لیں_
صحافی کچھ تحریر کر لیں_
ناصحین کچھ نصیحت کر لیں_
مےخوار مئے کشی کرلیں_
ڈانسر ناچ لیں_
ہوٹل والے کمرہ "بک" کرلیں_
پھول والے گلدستے بیچ لیں_
محبت والے پارٹی کرلیں_
بھوکے کچھ کھالیں_
پٹاخے والے کچھ پھلجھڑی چھوڑ لیں_
ہوس پرست  ہوس پوری کرلیں_
"آن لائن " والے کچھ لائن مار لیں_
نیا سال اس لیے بھی آتا ہے کچھ لوگ نیا کرلیں، کچھ نیائے نہیں تو انّیاے ہی کرلیں _
کچھ عصمتیں تارتار ہوجائیں، کچھ نقاب سرک جائیں، کچھ بے نقاب ہوجائیں _
واٹساپ والے کچھ سرگرم ہوجائیں_
فیس بکیا کچھ پوسٹ لکھ لیں.
دنیا والے کچھ کمالیں اور آخرت والے اپنا احتساب کرتے ہوئے دنیا میں کچھ اور بھی خیر. خیریت اور خیرات کے مواقع ڈھونڈ لیں.

ابواشعرفھیم/ صدائے وقت۔