Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 17, 2019

مزدوروں کو کم اجرت دینا پڑا مہنگا۔کھانی پڑی جیل کی ہوا۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سریری تھانہ حلقہ کے پرمال پور گاؤں کے رہنے والے دو نوجوانوں کے ذریعہ گزشتہ روز شام کودلت مزدور سے اپنا ذاتی کام کرا کر کم اجرت دینا مہنگا پڑ گیا۔ دلت مزدور نے معاملے کی اطلاع سو نمبر پر دی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی سو نمبر پولیس سے شہ زوروں کی نونک جھونک بھی ہو ئی۔نونک جھونک کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج سریری بھی مع فورس جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں فریق کوتھا نہ لے آئے۔ دونوں فریق کے لوگوں کو امن میں خلل ڈالنے کے تحت چالان کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں کے رہنے والے جتیندر سنگھ اور دیویندر سنگھ ولد جے شری سنگھ گاؤں کے ہی دلت مزدور منوج بنواسی ولدپنا  بنواسی سے گزشتہ روز شام کو اپنے گھر کے کچھ ذاتی کام کرا نے کے بعد دو سو روپیہ بطور اجرت دینے لگے۔دلت مزدور دو سو روپیہ نہ لے کر تین سو روپیہ کا مطالبہ کر نے لگا تو بات بگڑ گئی اور معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دلت مزدور نے واقعہ کی اطلاع سو نمبر پر دیا۔ جیسے ہی سو نمبر کی پولیس پہنچی ویسے ہی شہ زور نوجوانوں نے سو نمبر پولیس کے ساتھ تیکھی نونک جھونک شروع کر دیا۔معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے سونمبر کے پولیس اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع تھانہ انچارج سریری کو دیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج سریری مع فورس پرمالپور گاؤں پہنچ کر دونوں فریق کو تھانہ لائے اور دونوں فریق کے لو گوں کو امن میں خلل ڈالنے کے تحت چالان کر دیا۔ اس ضمن میں تھانہ انچارج سریری ویرندر کمار ورما نے بتایا کہ مزدور کی جانب سے اجرت نہ ملنے کی شکایت ملنے پر سو نمبرپولیس موقع پر گئی تھی لیکن شہ زورر ولیس اہلکاروں سے الجھ گئے۔دونوں فریق کے لو گوں کو امن میں خلل ڈالنے کی دفعات میں چالان کر دیا گیا۔