Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 20, 2019

چوریوں کے الزام میں، خانہ بدوش پولیس حراست میں۔۔۔جرم کا کیا اقبال۔چوری کا سامان برآمد

جون پور ۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔

پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر چل رہے مہم کے تحت سی او مچھلی شہر کی قیادت میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک درجن چوری کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے چوریوں میں ملوث 5خانہ بدوش ملزمان کو حراست میں لیکر ان کی نشاندہی پر چوری کئے گئے لاکھوں کے زیورات برآمد کیا ہے۔
اس ضمن میں سی او مچھلی شہر وجے سنگھ نے بتایا کہ علاقہ میں چوری کے واقعات میں ہو رہے اضافہ پر پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری مہم چل رہی تھی۔اسی کے تحت ان کی قیادت میں منگرابادشاہ پور اور مچھلی شہر کوتوالی پولیس کی ٹیم تشکیل کر چوروی کے واقعات کا پردہ فاش کرنے کی ہدایت دی گئی۔پولیس ٹیم سبھی چوریوں کے طریقے یکساں ہونے پر چوروں کی تلاش شروع کی تو انھیں خانہ بدوشوں پر شق ہوا۔شق کی بنیاد پر پولیس ٹیم علاقہ کے خانہ بدوشوں پر نگاہ رکھنا شروع کر دیا اور ان کے ہر پہلوں پر باریکی سے جانچ کی گئی۔اتوار کی الصبح خانہ بدوشوں کا ایک گروہ مشتبہ حالت میں گوندداش پور گاؤں کے قریب شاہراہ کنارے واقع انٹ بھٹہ کے قریب جمع ہوا تھا کہ مخبر نے اطلاع فراہم کر دی جس پر پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے موقع سے 5خانہ بدوشوں کو گرفتار کر لیا۔تھانے میں لاکر سختی سے پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے علاقہ کے ایک درجن چوری کے معاملوں میں ملوث ہونے کی بات قبول کی۔پولیس نے ان کی نشاندہی پر چوری کر رکھے گئے تقریبا3لاکھ روپے قیمت کے زیورات برآمد کرتے ہوئے دیگر سامان برآمد کیا۔انھوں نے اپنا نام کریا سونکرولد موتی سونکرساکن رام نگر بھڑسرا کچگاؤں روڈ تھانہ لائن بازار،راجو عرف صدام ولد جلیل ساکن پراہتا تھانہ مچھلی شہر،ارون خروار ولد گورکھ خروار،بادل خروار ولد بھگوتی خروار،جتندر خروار ولد سوج خروار ساکن پٹیل نگر تھانہ وکرم گنج ضلع روہتاس بہار صوبہ بتایا۔پولیس کے مطابق اس گروہ کا سرغنہ کریا سونکر ہے جو خانہ بدوشوں کے زریعے مکانوں کی نشاندہی کراتا تھا اور دیر شب چوری کے واردات کو انجام دیتا تھا۔