Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 14, 2019

بے قابو ٹرک مکان میں گھسا، ایک ضعیف شخص شدید طور پر زخمی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سکرارا تھانہ حلقہ کے جونپور۔الہ آباد شاہراہ پر لالا بازار کے قریب پیر کی صبح میں بے قابو ٹرک ایک پان کی گمٹی کو تباہ کرتے ہوئے ایک مکان کے برآمدے میں سو رہے  ضعیف شخص کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں وہ شدیدزخمی ہو گیا۔ حادثے میں دکاندار کا جہاں تقریباً 50 ہزار کا نقصان ہوا وہیں ٹرک کا اگلاحصہ بھی تباہ ہو گیا۔
اطلاع کے مطابق کسنہی گاؤں رہائشی شیودھنی یادو کی مذکورہ بازار میں شاہراہ کنارے پان کی گمٹی ہے۔روزانہ کی طرح گزشتہ شب وہ دکان کو بند کر گھر چلا گیا۔گمٹی کے پیچھے ہی اس کا والد ہیرالال 65برآمدے میں سورہا تھا۔بتاتے ہیں کہ صبح شاہراہ پر الہ آباد کی طرف سے آرہا تیز رفطار ٹرک بے قابو ہو کر گمٹی کو اپنی زد میں لیتے ہوئے برآمدے میں داخل ہو گیا جس کے سبب میں سو رہا ضعیف زد میں آگر شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ادھر حادثہ ہوتے ہی آواز سن کر پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیتے ہوئے قانونی کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔