Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 16, 2019

جونپور۔سماجوادی پارٹی کی سماجی انصاف مارچ جاری۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سماجوی پارٹی کے سوشلسٹ جسٹس بی پی منڈل پیدل یاترا جاری ہے۔ اسی ترتیب میں بدھ کو شہر کے محمد حسن ڈگری کالج سے شروع یاترا کوتوالی چوراہا، اٹالا مسجد ہوتے ہوئے سپاہ پہنچا جہاں نوجوان لیڈر مکیش یادو، ابوشاد، عارف انصاری کے قیادت میں یاترا میں شامل کارکنان کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے بعدیاترا کیشوپور سے پہلے پرساد انسٹی ٹیوٹ پہنچا جہاں انل یادو پردھان، آنند یادو کی قیادت میں یاتراکا استقبال کیا گیا۔ یاترا کی قیادت کر رہے اجیت ممبر اسمبلی و اویناش ودھیارتھی نے مشترکہ طور پر کہا کہ آج کی تاناشاہ حکومت غریب، پسماندہ اور دلت کے ساتھ تشدد کر رہی ہے۔ بھارت کے آئین کو خطرہ ہے۔ سماجوادی یاترا کا اصل مقصد سماج کے پچھڑے و دلت کو ان کا حق دلانا ہے۔سماجوادی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ جس کی جتنی سراکت ہے، اس کو اسی طرح کی حصہ داری ملنی چاہئے۔ یاترا میں ضلع صدر لال بہادر یادو، سابق ممبر پارلیمنٹ طوفانی سروج، سابق وزیر ڈاکٹر کے پی یادو، ڈاکٹر اودھناتھ پال، ضلع جنرل سکریٹری حسام الدین شاہ، شیام بہادر پال، ضلع ترجمان راہل ترپاٹھی، راجن یادو، پونم موریا سمیت تمام مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرسنگرام یادو، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو، آشیش، ملائم، آشیش سیٹھ، سندیپ چودھری، ونود پردھان، بڈے لال پردھان، کنہیا موریا، تارہ ترپاٹھی سمیت تمام لوگ موجود رہے۔یاترا ضلع کی سرحد کے گورابادشاہ پور سے ہوتے ہوئے اعظم گڑھ ضلع کی سرحد میں داخل ہو گئی۔