Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 21, 2019

بی جے پی ممبر اسمبلی سادھنا سنگھ کے خلاف " سماج وادی پارٹی کارکنان" کا اجتجاجی مظاہرہ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بھاجپا ممبر اسمبلی سادھنا سنگھ کے زریعہ بسپا کی سربراہ مایاوتی کے خلاف استعمال کئے گئے بازیبا الفاظ کے خلاف سماجوادی پارٹی کے کارکنان میں پیر کے روز کافی غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔پیر کے روز سماجوادی پارٹی کے مختلف سیل کے کارکنانوں نے شہر کے کئی مقاموں پر بھاجپا ممبر اسمبلی کا علامتی پتلا نذر آتش کر قانونی کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔
پیر کے روز شہر کے دیوانی عدالت کے قریب واقع امبیڈکر تراہے پر جمع ہو کر لوہیا واہنی کے کارکنانوں نے سیل کے ضلع صدر دھرمیند مشرا کی قیادت میں برسراقتدار پارٹی اور اس کی ممبر اسمبلی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے پتلا نذرآتش کیا۔اس موقع پر موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بسپا کی سربراہ مایاوتی کے خلاف نازیبا الفاطوں کے استعمال کو سماجوادی پارٹی پارٹی کا کوئی بھی کارکنان برداست نہیں کرے گا۔سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بسپا سربراہ پر طنز کرنے والا میرے ساتھ بدسلوکی کرنے کے مساوی ہے،اس لئے سبھی سماجوادی کارکنان ایسے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔مغل سرائے کی ممبر اسمبلی سادھنا سنگھ کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی ہونی چاہئے۔رجنیش مشرا نے کہا کہ بھاجپا کے لیڈران سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی کے اتحاد سے گھبرا گئے ہیں اور بے بنیاد بیان دے رہے ہیں،ایسے لیڈران پر فوراً قانونی کاروائی ہونی چاہئے۔اس موقع پر راجو تیواری،دل سنگار یادو،روی یادو،منیش یادو،وجے یادو،ونود شرما سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔
اسی ترتیب میں سماجوادی طلباء سیل کے صدر اتل سنگھ کی قیادت میں درجنوں کارکنانوں نے شہر کے ٹی ڈی کالج گیٹ پر جمع ہو کر مغل سرائے کی ممبر اسمبلی سادھنا سنگھ کا پتلا نذر آتش کر کاروائی کی مانگ کی۔موجود طلباء کو خطاب کرتے ہوئے اتل سنگھ نے کہا کہ بھاجپا ممبر اسمبلی کا اس طرح کا بیان ان کے دماغی دیوالیہ پن کی نشانی ہے۔سماجوادی پارٹی اور بسپا کے اتحاد سے بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں اور اسی لئے خود کو سکون دینے کیلئے ایسے نازیبا الفاظوں کا استعمال کر رہے ہیں۔