Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 11, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصراہم خبریں ۔صدائے وقت/ ذرائع
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ملک میں نفرت کی تخم ریزی ہورہی ہے

دبٸ اسٹڈیم میں موجود ہندوستانی لوگوں کو  راھل گاندھی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ساڑھے چار سال سے ملک میں نفرت کی بات کیجارہی ہے اور سیاسی فاٸدے کے لۓ ملک کو بانٹا جارہا ہے جبکہ ہندوستان نے ہر مذھب ، ہرریاست ، ہر ذات کا نام روشن کیا ہے
---------------------------------------
مایاوتی اوراکھلیش آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے

  ایک دوسرے کے خلاف سرد جنگ لڑنے والی پارٹی ایس پی اور بی ایس پی 2019 لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑنے کا اعلان کرنے جارہی ہیں جس کے لۓ آج دوپھر میں بی ایس پی صدر مایاوتی اور ایس پی صدر اکھلیش یادو کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس کیجاۓ گی
----------------------------------------
آلوک ورما مستعفی

سی بی آٸ کے سابق ڈاٸرکٹر آلوک ورما کو مودی نے سلیکٹ کمیٹی کے ذریعے ان کے سی بی آٸ عہدہ سے ہٹا کر فاٸر بریگیڈ سروس کا ڈاٸرکٹر بنایا گیا تھا لیکن وہ خود اس عہدے سے اسعفی دے دۓ ہے آلوک ورما نے کہا کہ مجھے سی بی آٸ عہدہ سے ہٹانے سے پہلے اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں دیا گیا
----------------------------------------
راکیش استھانا کے خلاف جاری رہے گی جانچ

دہلی ہاٸ کورٹ میں سی بی آٸ کے ڈاٸریکٹر راکیش استھانا کے خلاف سابق سی بی آٸ ڈاٸرکٹر آلوک ورما کی طرف سے بدعنوانی کے معاملے جانچ اور ایف آٸ آر درج کراٸ گٸ تھی جس پر کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جانچ کو جاری رکھا جاۓگا اور ایف آٸ آر کو رد نہیں کیا جاۓ گا
----------------------------------------
گولی مارکر قتل

دہلی کے ویلکم علاقے کے ایک شخص نے اپنی بیٹی کے قبرستان پر فاتحہ پڑھنے گیا تھا تبھی اسے نامعلوم شخص نے گولی مار کر قتل کردیا۔
------------------------------------
باباگرمیت  کی سزا کا اعلان آج

سادھویوں کی آبروریزی کے معاملے میں جیل میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہے باباگرمیت رام رحیم کوصحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کیس میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی کورٹ کے جج جگدیپ سنگھ نے 16سال پرانے اس قتل کیس میں اہم ملزم ڈیرہ سربراہ بابارام رحیم سمیت چارملزموں کو قصوروارٹھہرایا۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  کانگریس ۔اپنے دم پر اتر پردیش میں الیکشن لڑنے کو تیار تاہم ہم خیال پارٹیوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلا۔