Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 8, 2019

آسٹریلیا میں مقیم مبینہ عالم دین امام توحید کی ہندوستان آمد پر مخالفت کی اپیل۔

جون پور ,اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کے نواب باغ واقع شیعہ جامع مسجد میں جمعہ کی نماز میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے جامعہ ایمانیہ ناصریہ کے استاذ مولانا عروج حیدر خاں نے کہا کہ آسٹریلیا میں رہائش پذیر اور مبینہ عالم دین امام توحید کی ہندستان آمد کی مخالفت کی جانی چاہئے کیوں کی مولانا توحید مسلمانوں کے درمیان فسادات کرا نے میں مہارت رکھتے ہیں مسلمانوں کے اندر موجودہ وقت میں اتحاد کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ مولانا توحید ملک ایران کے قم شہر میں واقع اسلامی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن مولانا کی مشتبہ حرکات کو دیکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ اور ایران حکومت نے اپنے ملک سے نکال دیا۔ بعد میں مولانا توحید نے آسٹریلیا میں سکونت اختیار کر لیااور وہیں سے اسلام مخالف معاملات میں شمولیت رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مولانا توحید شیعہ سماج کے لوگوں کے تر جمان قطعی طور پر نہیں ہو سکتے۔الزام لگاتے ہو ئے مولانا عروج نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنٹ کے طور پر میڈیا کے ان چینلوں سے جڑے ہیں جو اسلام کی شاخ کو گرانے کاکام کر تے ہیں۔ شیعہ جامع مسجد کے ترجمان اسلم نقوی نے کہا کہ ہندستان میں امام توحیدی کی آمد میں بھی انہیں طاقتوں کا ہاتھ ہے جو مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں لہذا ہم سب کوخاص طور پر نوجوانوں کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ شیعہ جامع مسجد کے متولی شیخ علی منظر ڈے جی نے امام توحید کی ہندستان آمد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا  ہے کہ مولانا توحید کی ہندستان آمد پر پابندی لگا ئی جائے۔ شیعہ جامع مسجد مینیجنگ کمیٹی کے سینئررکن طالب رضا شکیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ توحیدکی ہندستان آمد سے مسلم سماج میں آپسی انتشار پیدا ہو گا مینیجنگ کمیٹی کے رکن تحسین عباس سونی اور دیگر ارکان اور موجود نمازیوں نے توحید کی ہندستان آمد کی شدید مخالفت کیا۔