Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 8, 2019

مولانا تقی الدین ندوی ، ندوة العلماء لکھنئو کے نئے معتمد تعلیمات۔


لکھنٶ/٨فروری/٢٠١٩/نماٸندہ

عالمی شہرت کی حامل درسگاہ دارالعلوم ندوة العلمإلکہنٶکےنۓمعتمدتعلیمات کےلۓ مولانا/ڈاکٹرتقی الدین ندوی کانام تجویزکیاگیاہے۔
واضح رہےکہ گذشتہ ماہ ندوة العلمإکےمعتمدتعلیم مولاناواضح رشیدحسنیؒ کاانتقال ہوگیا،ان کی جگہ پرعلامہ سیدسلیمان ندویؒ کےصاحبزادہٕ محترم مولاناڈاکٹرسلمان ندوی کومعتمدتعلیم کےعہدہ کوسنبھالنےکی درخواست کی گٸ لیکن انھوں نے بعض وجوہ کی بناپرعہدہ قبول کرنےسے معذرت کرلی اب نۓمعتمدتعلیم کےلۓمولا/ڈاکٹرتقی الدین ندوی کانام تجویزکیاگیاہے۔
مولاناتقی الدین ندوی اعظم گڈھ ضلع کےموضع قلندرپور/مظفرپورکےرہنےوالےہیں،لکھنٶ۔بنارس شاہ راہ پرواقع ان کاقاٸم کردہ ادارہ جامعہ اسلامیہ شہرت کاحامل اورجدیدطرزتعمیرکاشاہکارہے. اوراس کاتعلیمی الحاق ندوة العلمإسےہے۔
حضرت مولاناتقی الدین نےمظاہرعلوم سہارنپوراورندوة العلمإلکھنٶ سےتعلیم حاصل کی، مختلف مدارس میں تدریس کےفراٸض انجام دیتےہوۓ العین یونی ورسٹی ابوظہبی میں بطورپروفیسرحدیث خدمات انجام دۓ۔
مولاناتقی الدین ندوی مظاہری ،حضرت شیخ الحدیث مولانازکریاصاحبؒ کےممتازشاگردوں میں نمایاں وصف کےحامل عالم دین ہیں۔موصوف کٸ کتابوں کےمصنف اورمرتب ہیں ۔