Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 16, 2019

آج کا انتخاب" بشارت/ خوشخبری"

.   السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَا تُہ 
۔        
  ’’بشارت ’’ خوشخبری کا تصور قرآنی آیات کی روشنی میں...
از / خان پرویز احمد/ گجرات۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم
ﺑِﺴْـــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ
*"بشارت" "بشری" اور "مبشرات"* ایسے کلمات ہیں جن سے امیدکی کرنیں پھوٹتی ہیں، جوش و جذبہ کو نئی زندگی ملتی ہے، یہ الفاظ نا امیدی اور مایوسی کا علاج کرتے ہیں، یہی کلمات اللہ کے کئے ہوئے وعدوں پراعتماد کا سبب بنتے ہیں.

*یہ قرآن تو وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور جو لوگ ایمان لاتے اور نیک عمل کرتے ہیں انھیں بشارت دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔*
[الإسراء: 9]
✅  *رسول صلی اللہ علیہ وسلم* بھی مبشر ہیں، وہ خوشخبری دیتے ہیں اور ڈراتے بھی ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:
*اور (اے نبی) ہم نے تو آپ کو بس خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے۔*
[الفرقان: 56]
جو اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں ان کیلئے اللہ نے خوشخبری سنائی ہے، فرمایا:
*اور جنہوں نےاللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا ان کے لئے بشارت ہے لہذا میرے بندوں کو بشارت دے دیجئے*
[الزمر: 17]
✅ متقی افراد کیلئے کامیابی کی بشارت دی گئی ہے ، فرمایا:
*جو ایمان لائے اور اللہ سے ڈرتے رہے ان کے لئے دنیا میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی۔*
[يونس: 63، 64]
✅ مجاہدین کیلئے رحمتِ الہی اور رضائے الہی کی خوشخبری دی گئی ہے، فرمایا:
*جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے اموال اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، اللہ کے ہاں ان کا بہت بڑا درجہ ہے اور ایسے ہی لوگ کامیاب ہیں. ان کا پروردگار انہیں اپنی رحمت اور رضا مندی کی خوشخبری دیتا ہے اور ان کے لئے ایسے باغات ہیں جن کی نعمتیں دائمی ہیں*
[التوبة: 20، 21]
✅ جبکہ صبر کرنے والوں کے بارے میں اللہ تعالی فرماتا ہے:
*اورصبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے، کہ جب انہیں کوئی مصیبت آئے تو فوراً کہہ اٹھتے ہیں کہ : ہم (خود بھی) اللہ ہی کی ملکیت ہیں۔اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے. ایسے ہی لوگوں پر ان کے رب کی طرف سے عنایات اور رحمتیں برستی ہیں ایسے ہی لوگ ہدایت یافتہ ہوتے ہیں*
[البقرة: 155- 157]
اچھے خواب بھی بشارتوں کی ایک شکل ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
*(نبوت میں سے صرف مبشرات ہی باقی رہ گئی ہیں) صحابہ نے عرض کیا: "مبشرات " کیا ہیں؟آپ نے فرمایا: (اچھے خواب مبشرات ہیں)  [بخاری ، مسلم]
جب مطلق طور پر لفظ "بشارت" بولا جائے تو اسکا مطلب اچھا ہی ہوتا ہے، لیکن اگر اس سے اُلٹ معنی مراد ہو تو کسی قید کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے، قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر بشارت کی مختلف صورتیں ہیں، کیونکہ قرآن بشارتوں کا وسیع میدان ہے۔
_اللہ تعالی میرے لئے اور آپ سب کیلئے قرآن مجید کو خیر و برکت والا بنائے، مجھے اور آپ سب کو اس سے مستفید ہونیکی توفیق عطا فرماے. آمین_