Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 5, 2019

جونپور۔سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے فیض آباد روڈ واقع ایک اسکول کے قریب منگل کے روز مقامی اسٹیشن بہن کو لینے جا رہے موٹرسائیکل سوار دو بھائی تیز رفطار کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئے جس کے سبب میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو علاج کیلئے مردانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق دناپور گاؤں رہائشی وویک کمار19ولد اجے کمار کانپور سے ٹرین سے آرہی اپنی بہن کو لینے کیلئے اپنے چچیرے بھائی دیپک کمار 18ولد ستیہ پرکاس کے ساتھ موٹرسائیکل سے اسٹیشن آرہا تھا۔بتاتے ہیں کہ دونوں نوجوان موٹرسائیکل سے کافی تیز رفطار سے آرہے تھے کہ جیسے ہی فیض آباد روڈ واقع پبلک اسکول کے قریب پہنچے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے واقع کھڈ میں چلی گئی جس کے سبب میں موٹرسائیکل چلا رہے وویک کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ پیچھے بیٹھا چچیرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ایمبولنس کی مدد سے دونوں کو مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے وویک کو مردہ قرار دیتے ہوئے دیپک کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔