Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 4, 2019

عالمی یوم کینسر کا نیا تین سالہ موضوع (تھیم)۔"آئی اینڈ آئی وِل"۔

صدائے وقت/ نمائندہ۔فیچر۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دنیا میں ہرسال 4 فروری کو عالمی یوم کینسر کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس کا مقصد اس مہلک بیماری سے عوام کو بیدار کرنا ہے ساتھ ہی عوامی بیداری کے ذریعہ اس بیماری کی روک تھام ہے۔بیداری کے ذریعہ ہی ان لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے جو اس مہلک بیماری کا شکار ہیں یا شکار ہونے کے اسباب و علامات موجود ہیں۔اور اس بیماری سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
دنیا کے ہر ملک میں سرکاری سطح پر اور غیر سرکاری سطح پر بھی ، مختلف تنظیموں کے ذریعہ کینسر سے بیداری کے متعلق پرگرام کئیے جاتے ہیں۔
عالمی یوم کینسر کا انعقاد عالمی سطح پر بین الاقوامی یونین برائے کینسر کنٹرول UICC کے زیر اہتمام 2008 میں شروع کیا گیا اور اس وقت ایک اعلانیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کینسر کے تعلق سے، روک تھام و دیگر پرگرام کو شامل کرنا ہے۔جس کا بنیادی مقصد کینسر سے ہونیوالی شرح اموات کو کم کرنا ہے ۔۔اس وقت تقریباً 96 لاکھ لوگ ہر سال کینسر کیوجہ سے موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں۔یہ شرح، ٹی بی ، ایچ آئی وی، و ملیریا جیسی بیماریوں کی شرح سے زیادہ ہے۔
بین الاقوامی یونین کینسر کنٹرول (UICC) ہر تین سال پر ایک نعرہ / تھیم / موضوع جاری کرتی ہے جس کے تحت کینسر کے خلاف لڑائی لڑی جاتی ہے۔2019 کا سال بھی انھیں سالوں میں سے ایک ہے جب اس تھیم کو پیش کیا گیا ہے اور 2019 کا تھیم ہے۔I & I WILl.(آئی اینڈ آئی ول)۔جسکی تفصیل یہ ہے کہ آئی یعنی میں اس کے خلاف لڑتا رہا ہوں اور " اینڈ آئی وِل" لڑتا رہوں گا ۔یہ تھیم اب 2022 تک چلے گا ۔اس کے بعد کوئی نیا موضوع جاری ہوگا۔