Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 4, 2019

مختصر اہم خبریں

صدائے وقت/ ذرائع۔
_________________________
ہندو مہا سبھا سپریم کورٹ کےچوکھٹ پر......

حالیہ دنوں میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کی بابری مسجد کی متنازعہ زمین کے علاوہ بقیہ زمین اس کو دے دی جاۓ اب حکومت کے اس دعوی کے خلاف ہندو مہا سبھا اور 7رام بھگتوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے انہوں نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ اجودھیا آراضی کا معاملہ اسٹیٹ سبجیکٹ ہے اس میں مرکزی حکومت کو مداخلت نہیں کرنا چاہۓ
------------------------------------- نتن گڈکری کا بڑا بیان

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک بار پھر اپنی ہی حکومت کے خلاف زہر اگلا ہے انہوں نے کہا کہ جو گھر نہیں سنبھا سکتا تو وہ ملک کیا سنبھال پاۓ گا راھل گاندھی ٹویٹ کرکے مبارکباد پیش کی !
----------------------------------------
ممتا کا دھرنا جاری

دو دن سے مغربی بنگال کے پولیس کمشنر اور سی بی آٸ کے درمیان کشیدگی دکھ رہی ہے جس کو لیکر ممتا بنرجی نے اب تک اپنا دھرنا جاری رکھا ہے انہوں نے کہا کہ جان تو دے دوں گی لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گی دوسری طرف آج اس پورے معاملے میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس رنجن گوگوٸ سمیت تین ججوں والی بنچ سماعت کرے گی۔
----------------------------------------
بیف کے شک میں دکان نذر آتش

کرناٹک میں ایک مسلم خاتون کی دوکان کو بجرنگ دل کے کارکنوں نے اس لۓ جلا دیا کیوں کہ انہیں شک تھا کہ یہاں بیف فروخت ہورہا ہے پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے