Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 14, 2019

جونپور۔۔خاتون کی ایس پی سے شکایت۔کہا زبردستی عصمت دری کو کوشش۔کاروائی کی مانگ۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ )۔

خشا تھانہ حلقہ کے کوہڑا سلطان پور گاؤں کی رہنے والی مدھونشاد نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کر کے تحریری طور پر شکایت کرتے ہوئے انصاف کی فریاد لگائی ہے۔ تحریر کے مطابق متاثرہ مدھو گذشتہ روز اپنے چھپر میں سوئی تھی کہ گاؤں کا ہی ایک نوجوان آ گیا جس کو دیکھ کر وہ شورمچانا چاہاتو طمنچہ دکھا کر جان مال کی دھمکی دیتے ہو ئے زبردستی منھ کالا کر نے کی کوشش کیا کسی طرح شور مچانے پر اہل خانہ نے اسے پکڑ کر پولیس کو معاملے کی اطلاع کیا اطلاع ملتے ہی مو قع پر پہنچی پولیس نے اسے حراست میں لے لیاوہیں متاثرہ نے الزام لگا یا ہے کہ میرے اہل خانہ کے لوگوں کوجان ومال کی دھمکی دی جارہی ایسی صورت میں متاثرہ انصاف کی فریاد کر رہی ہے