Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 13, 2019

مختصر اہم خبریں۔۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اکھلیش یادو کو روکنےپر احتجاج

الہ آباد کے طلبہ یونین پروگرام میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو لکھنٶ اموسی اٸیر پورٹ پر ہواٸ جہاز پر بیٹھنے والے تھے کہ تبھی لکھنٶ پولیس نے انہیں جہاز میں بیٹھنے سے روک دیا اور انہیں الہ آباد نہیں جانے دیا جس کے بعد الہ آباد میں پارٹی کارکنان نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جس میں پولیس نے لاٹھی بھی چارج کی اور ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو زخمی بھی ہوگۓ
----------------------------------------
مسلم خاتون کو غنڈوں نے ماری گولی

اجونپور ضلع کے صبرحد کھیتا سراۓ مراکیٹ میں ٹیمپو پر سوار ایک مسلم خاتون کو باٸیک سوار نا معلوم شخص نے تابڑ توڑ چار گولیاں مار کر فرار ہوگۓ ، زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں علان کے دوران موت واقع ہوگٸ
---------------------------------------
ہوٹل میں لگی آگ،17لوگوں کی ہوئی موت

دہلی کے قرول باغ علاقہ کے ایک ہوٹل میں بھیانک آگ لگ گئی ہے۔اس آگ کی زد میں آنے سے ایک بچہ سمیت  17 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ وہیں کئی افراد بری طرح زخمی وجھلسے بتائے جا رہے ہیں۔
----------------------------------------
اے ایم یو اقلیتی کردا معاملہ  میں 7رکنی بنچ کےحوالے

چیف جسٹس رنجن گوگوٸ کی سہ رکنی بنچ نے علی گڈھ مسلم یونیورسٹی اقلیتی کردار کے معاملے میں مقدمہ کو سماعت کرنے کے لۓ 7 رکنی بنچ کے حوالے کردیا ہے تاکہ اقلیتی ادارہ قاٸم کرنے کا حق دینے والے آرٹیکل پر غور و خوض کیا جاۓ
----------------------------------------فضاٸ حملہ میں70 شہری جاں بحق

شام کے مشرقی علاقے میں منگل کو امریکی فورس کے ہواٸ حملوں میں 70 عام شہری ہلاک ہوگۓ جبکہ کٸ زخمی بھی ہوگۓ ہیں۔