Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 4, 2019

کولکاتا۔۔۔ممتا بنرجی کا دھرنا جاری۔۔۔جان دے دوں گی پر پیچھے نہیں ہٹوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ممتا بنرجی۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کولکاتا۔۔مغربی بنگال۔۔۔ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ممتا بنرجی اب بی جے پی سے آر پار کی  لڑائی کے موڈ میں ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ " جان دے دوں گی پر پیچھے نہیں ہٹوں گی" انھوں نے وزیر اعظم مودی پر الزام لگایا کہ مودی جھوٹ بولتے ہیں۔
گزشتہ روز جب سی بی آئی کو پولس کمشنر روجیو کمار سے تفتیش نہیں کرنے دیا گیا اور سی بی ائی کے افسران کو بنگال پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔اس واقعہ کے بعد حالات بڑی تیزی سے تبدیل ہوئے ، حالانکہ کچھ دیر بعد افسران کی رہائی ہوگئی مگر ممتا بنرجی اس واقعہ سے ناراض مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے پر غیر معینہ مدت کے لئیے بیٹھ گئی ہیں جو ہنوز جاری ہے۔
مورخہ 4 جنوری کو سی بی آئی سپریم کورٹ پہنچ کر عرضی دائر کی کہ پولیس کمشنر راجیو کمار شاردا گھوٹالہ معاملے میں شواہد و ثبوت مٹا رہے ہیں ۔سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو ثبوت پیش کرنے کو کہا اور سنوائی کے لئیے 5 جنوری کی تاریخ متعین کردی۔اب سب کی نگاہیں سپریم کورٹ پر ہیں۔