Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

سماجوادی اقلیتی سیل کے صوبائی نائب صدر کی پریس کانفرنس۔



جون پور (ایس این بی)سماجوادی پارٹی کے اقلیتی سیل کے صوبائی نائب صدر اعظم خان نے کہا کہ اتر پردیش کی ترقی صرف سماجوادی منصوبوں سے ممکن ہے۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے منثور کو عملی جامہ پہنائے جانے سے ہی سماج میں یکسانیت آئے گی موجودہ وقت میں ملک میں نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے اپنا دبدبہ قائم رکھنے کے لئے چند فرقہ پرست طاقتیں لگ چکی ہیں بی جے پی ان میں سر فہرست ہے جب انتخاب آتا ہے بھگوان رام کی یاد آجاتی ہے۔ مذکورہ باتیں انھوں نے شہر کے ایک ہو ٹل میں سماج وادی اقلیتی سیل کی ضلع یونٹ کے پروگرام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔
انھوں نے کہا کہ گھمنڈ میں چور بی جے پی کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ گائے کے تحفظ کے نام پر جانوروں کو کھلا چھوڑ دیا جا تا ہے جس سے آوارہ جانور کسانوں کی فصلوں کو بر باد کر تے ہیں اور بعض مرتبہ راہگیر زخمی ہو جا تے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی اتحاد کا مقصد بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھیکنا ہے تاریخ شاہد ہے یو پی کی عوام کو نظر انداز کر نے والی سیاسی پارٹیوں کو منھ کی کھانی پڑی ہے بی جے پی کے اعلی لیڈران بھلے ہی 73سے زیادہ سیٹوں کی دعویداری کر رہے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ بی جے پی اپنا وجود بچانے کو یو پی میں تر س جائے گی۔47 پارٹیوں سے زائد اتحادی پارٹیاں 2 پارٹیوں کے اتحاد سے اس قدر گھبراہٹ میں ہیں کہ حراساں کر نے کے لئے سرکاری مشنری کا استعمال کر رہی ہیں لیکن میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کی سماج وادی پارٹی کاہر کارکن حالات کا سامنا کر نے کے بعد جنم لیتا ہے اس لئے سماجودایوں کو ان کے ارادوں سے کبھی ڈرایا نہیں جا سکتا۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی کا ترقی کا کارڈ عوام کے یقین کے ساتھ دھوکہ دینے والا ثابت ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اعلی ذات کا ریزوریشن کسی لالی پاپ سے کم نہیں ہے اور یہ انتخابی جملے بازی ہے جسے عوام سمجھ رہی ہے۔ گنا کسانوں کوان کی قیمت دینے ندیوں کو پاک کر ناجھوٹ ثابت ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کی دو آنکھیں ہیں ایک آر بی آئی اور دوسری سی بی آئی اور دونوں ایجنسیوں تک بی جے پی نے مداخلت کی کو شش کیا ہے جس کادرد ملک کے ہر شہری کے دلوں میں ہے اور 2019 میں بی جے پی کو ملک کی عوام کے درد کا حساب دینا ہو گا۔ڈاکٹر شکیل احمد ضلع سیکریٹری سماج وادی پارٹی نے کہا کہ سی بی آئی کو اپنی اگلیوں پر نچاتے ہو ئے دیگر سیاسی پارٹیوں پر دباؤ بنا یا جا رہا ہے جسے پورے ملک کے علاوہ دینا کے لوگ دیکھ رہے ہیں اور بی جے پی اپنی پارٹی کے قدآورلیڈر امت شاہ، ارون جیٹلی کو کلین چٹ دلوا کر فرضی طور پر خود کو پاک بتا کر اپنی پیٹھ تھپ تھپارہی ہے۔ اگر ملک میں ایسے ہی تاناشاہی چلتی رہی تو یہ ملک دوبارہ غلام بن جا ئے گا لیکن ہم سماج وادی پارٹی کے لو گ بی جے پی کاوہ خواب کبھی نہیں پورا ہو نے دیں گے۔اس مو قع پر محمد اسلم، عیسی فاروقی، ریاض عالم،جمال ہاشمی، فیضان، قیوم انصاری،آن محمد،رضوان خان،عاطف کمال، زیشان شاہ، ژاقب جمال، ریاض الدین علوی،ندیم، معظم خان،رستم راعین،شابان راعین، بابر وغیرہ خصو صی طور پر موجود رہے۔