Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 15, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصراہم خبریں/صداۓوقت
16/02/2019
________________________
جاں بازجوانوں کوخراج عقیدت
کشمیر میں 42 شہید فوجی جوانوں کے جسد خاکی کو دیر رات سری نگر سے دہلی لایا گیا جہاں اٸرپورٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی ،کانگریس صدر راہل گاندھی ، راج ناتھ سنگھ ، اروند کیجریوال وغیرہ نے خراج عقیدت پیش کیا
----------------------------------------
کل جماعتی میٹنگ آج
حکومت ہند کی جانب سے آج 16 فروری کو پارلیمنٹ لاٸبریری میں کل جماعتی میٹنگ بلاٸ گٸ ہے جس میں کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران شرکت کریں گے اور وزیر داخلہ اپنے دورے کی رپورٹ پیش کریں۔
----------------------------------------
7لوگ حراست میں
سی آر پی ایف کی بس پر خود کش حملہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے 7 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اصل مجرم عادل احمد کی اب بھی تلاش جاری ہے ۔
----------------------------------------
" عزت تارتار"
  گریٹرنوئیڈا تھانہ ربوپور علاقے کے چچوڑاگاؤں میں رہنے والی ایک 13سالہ طالبہ کی اس کے باپ اور سگے بھائی دو ماہ سے لگاتار  آبروریزی کرتے رہے،سی اونے بتایاکہ اس معاملے کی جانکاری لڑکی کی ٹیچرنے پولیس کودی۔ رپورٹ درج کرکے پولیس نے لڑکی کومیڈیکل جانچ کیلئے ضلع اسپتال بھیجاہے۔
----------------------------------------
خود کش حملے میں مہلوکین کی تعداد41
ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش بمبار نے" پاسداران انقلاب "کی بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20  اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ 21 زخمی ہوگئے تھے،ریسکیو اداروں نے فوری طور پر زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی لیکن ان میں سے کوئی بھی جانبر نہ ہوسکا اور اب مہلوکین کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔