Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 12, 2019

جونپور۔۔پوروانچل یونیورسٹی ہاسٹل میں کھانا کے معیار کو لیکر طلباء کا ہنگامہ

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے چرک ہاسٹل کے طالب علموں نے پیر کی دیر شب مینو کے بر عکس خراب کھانا دینے کے خلاف جم کر ہنگامہ کیا۔خراب کھانے کی شکایت کرنے دیر شب ہی طالب علموں کاہجوم وائس چانسلر کی رہائش پر جا رہے تھا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس فورس نے انھیں روک کر سمجھا کر واپس بھیج دیا۔
پوروانچل یونیورسٹی کے طالب علم کافی دنوں سے مختلف ہاسٹلوں کی میس میں مینو کے برعکس خراب کھانا دینے کی شکایت کرتے ہوئے ہنگامہ کر چکے ہیں۔طلباء کے ہنگامہ کے بعد کچھ دنوں تک سب صحیح چلتا ہے لیکن پھر کچھ دن گزرنے پر وہی حالت ہو جاتی ہے یعنی معیار کے مطابق کھانا نہیں دیا جاتا۔پیر کی دیر شب بھی یہی ہوا اور چرک ہاسٹل کے درجنوں طلباء خراب کھانا ملنے پر مشتعل ہو کر ہنگامہ کرتے ہوئے ہجوم کے ساتھ شکایت کرنے وائس چانسلر کی رہائش پر جانے لگے۔طلباء کے مشتعل ہونے کی اطلاع ملتے ہی چیف پراکٹر سنتوش کمار،وارڈن راج کمار سونی کو ہوئی تو پوروانچل چوکی انچارج کو اطلاع دیتے ہوئے یونیورسٹی احاطے میں ہی طالب علموں کو روک لیا اور میس انچارج کو بلا کر معیار کے برعکس کھانا دینے پر ذمہ داری چھین لینے کی ہدایت دیتے ہوے طالب علموں کو سمجھا کر ہنگامہ کو ختم کرایا۔