Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

اتر پردیش بجٹ پیش۔یوگی سرکار کا تیسرا بحٹ۔

لکھنئو۔۔اتر پردیش صدائے وقت/ نمائندہ خاص۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صوبائی اسمبلی میں ریاست کا بجٹ 2019/20  ریاستی وزیر  خزانہ راجیش اگروال  نے پیش کیا ۔اس بار کل 4 لاکھ 70 ہزار 684 کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا ۔یہ گزشتہ سال کے بجٹ سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ریاست میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔بجٹ پیش ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ اس بجٹ میں ہر طبقے کا دھیان رکھا گیا ہے۔کس مد میں کتنا بجٹ رکھا گیا ہے اس کی تفصیل یہ ہے۔
*گو کلیان (گایوں کی فلاح و بہبود) کے لئے 500 کروڑ روپئے مختص کئیے گئیے ہیں جس میں آوراہ جانوروں کی دیکھ ریکھ کے لئیے 165 کروڑ، دیہی علاقوں میں گئو شالہ کی دیکھ ریکھ و نئی تعمیر کے لئیے 284 کروڑ روپئے۔شہری حلقوں میں " کانھا گئو شالہ و آوارہ جانور شیلٹر کی تعمیر کے لئیے 200 کروڑ روپئے کا انتظام کیا گیا ہے۔
*مدرسوں کی جدید کاری مد میں 459 کروڑ ۔*
*اقلیتی طلباء و طالبات کے وظیفے کے لئے 942 کروڑ۔
* ایودھیا میں ٹورزم مقامات کی ترقی کے لئیے 101 کروڑ۔
*سنسکرت پاٹھ شالاوں کی ترقی کے لئیے 282 کروڑ۔
*سنسکرت اسکولوں اور ڈگری کالج کی امداد کے لئیے 30 کروڑ۔
* ریاست میں ایکپریس وے کی تعمیر و مرمت کے لئے کل 3194 کروڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس میں پوروانچل ایکسپریس وے کے لئیے 1194 کروڑ، بندیلکھنڈ ایکسپریس وے اور گورکھپور لنک ایکسپریس وے دونوں کے لئیے 100/100 کروڑ ۔آگرہ لکھنئو ہائی وے 6 لین کے لئے 100 کروڑ مختص کئیے گئے ہیں۔
* اسمارٹ سٹی کے لئیے 758 کروڑ،متھرا برندا بن کیریڈور کے لئیے 8 کروڈ 38 لاکھ، وارانسی میں گنگا کنارے سے وشوناتھ مندر تک کیریڈور کے لئے 207 کروڑ، رام لیلا باونڈری کے لئیے 50 کروڑ کا انتظام کیا گیا ہے۔
* سہکاری بند چینی ملوں کے لئے 50 کروڑ،
* پولیس تھانے کا رکھ رکھاو و نئے تھانوں کی تعمیر پر 400 کروڑ اور پولیس جدید کاری کے لئیے 204 کروڑ کا انتظام ہے۔
* اس کے علاوہ ٹورزم پر 120 کروڑ، کا انتظام ہے۔
اس بجٹ میں کل 21212 کروڑ روپیوں کی نئی اسکیم شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔جس میں کانپور ، بنارس و آگرہ میں میٹرو ریل کی تعمیر، ریاست میں ہوائی اڈوں کی تعمیر کے لئے 150 کروڑ روپئے۔ایود ھیا ایر پورٹ کے لئیے 200 کروڑ ، اس کے علاہ طلباء کے وظیفے۔صحت عامہ د دیگر فلاحی اسکیموں پر بڑا اعلان ہوا ہے۔پارلیمانی الیکشن سے پہلے اس بجٹ میں طلباء، کسان و خواتین کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔