Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 8, 2019

جونپور۔۔چہل قدمی کرنے گئے شخص کا گولی مار کر قتل۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بخشاء تھانہ حلقہ کے لکھواں گاؤں میں جمعہ کی صبح چہل قدمی کرنے نکلے ایک نوجوان کو موٹرسائیکل سوار دو بدمعاشوں نے گولی مارک کر قتل کر فرار ہو گئے۔صبح ہوئی اس واردات سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی اچھے لال یادو48جمعہ کی الصبح گاؤں کے قریب ہی ریلوے ٹریک کے قریب چہل قدمی کرنے نکلے تھے۔بتاتے ہیں کہ وہ ٹہل ہی رہے تھے کہ اسی درمیان موٹرسائیکل سوار دو بدمعاش ان کے پاس رکے اور بات کرنے لگے۔مقامی لوگوں کے مطابق نام پتہ کی تصدیق ہونے کے بعد دونوں بدمعاشوں نے نشانہ لگا کر گولیاں چلانی شروع کر دی جس کے سبب میں موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔گولی کی آواز سن جب تک لوگ موقع پر پہنچے بدمعاش فرار ہو گئے۔مقامی لوگوں کے زریعے واقعہ کی اطلاع مقامی تھانے پر دی گئی جس پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق ایک دہانی قبل ہوئے ایک قتل میں مقتول ملوث تھا جس کی وجہ سے ہی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔