Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 15, 2019

جونپور۔۔لوٹ کا پردہ فاش۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے عمران گنج بازار میں گزشتہ جنوری میں ہوئے ویسٹرن یونین کاروباری سے لوٹ کے معاملے میں پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے لوٹ میں شامل ایک ملزم کو مجڈیہ ریلوے کراسنگ کے قریب سے گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کے پاس سے لوٹ کا 1لاکھ35ہزار روپیہ نقدی سمیت استعمال کی گئی موٹرسائیکل،طمنچہ اور کارتوس برآمد کیاہے۔
واضع ہو کہ مقامی قصبہ کے عراقیانہ محلہ رہائشی محمد ارشد کی کھیتاسرائے میں کپڑے کی دکان ہے جہاں سے وہ ویسٹرن یونین بھی چلاتے ہیں۔گزشتہ 10جنوری کو شاہ گنج سے پنجاب نیشنل بینک کی شاخ سے7.5لاکھ روپے نکال کر کھیتاسرائے جاتے وقت راستہ میں موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے اسلحہ کے دم پر لوٹ لیا تھا۔پولیس نے معاملے میں تفتیش کے دوران محی الدین پور رہائشی پپو سنگھ عرف راکیش سنگھ ولد جگناتھ سنگھ کو لوٹ کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے تلاش شروع کیا۔مخبر کی اطلاع پر پولیس نے مجڈیہ ریلوے کراسنگ کے قریب سے ملزم کو حراست میں لیکر اس کے پاس سے لوٹ کا 1لاکھ35ہزار نقدی،طمنچہ،کارتوس و لوٹ میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل برآمد کیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔