Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 3, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں /صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔____________________
ملک میں ایمرجینسی سےبراحال

چٹ فنڈمعاملے میں مغربی بنگال میں سی بی آٸ اور بنگال حکومت کے درمیان چل رہی کشیدگی کے درمیان سی بی آٸ افسران بنگال پولیس کمشنر کو گرفتار کرنے پہونچے تھے کہ بنگال پولیس سی بی آٸ کے 5 افسران کو حراست میں لے لیا تھا جن کو دیر رات رہا کردیا گیا دوسری طرف ممبتا بنرجی  اتوار کی رات 9 بجے دھرنے پر بیٹھ گٸیں انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت ایمرجنسی سے بھی خطرناک ہے۔
----------------------------------------
چوکیدار کو تبدیل کرنا ضروری 

کلتہ کے بریگیڈ میدان میں بایاں محاذ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓکمیونسٹ رہنما سیتا رام یچوری نے کہا کہ ملک کی حالت انتہاٸ نازک ہے ملک کا چوکیدار کو ملک کو لوٹ رہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے چوکیدار کو بدلا جاۓ!
----------------------------------------
کانگریس اب سامنے مارے گی چھکا !

  پٹنہ کے گاندھی میدان میں راھل گاندھی نے بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ کانگریس اب پیچھے نہیں سامنے چھکا مارے گی۔
----------------------------------------
5 لوگوں نے خودکشی کی

گورکھپور راج گھاٹ کے تاجر رمیش نے قرض میں ڈوبے ہونے کیوجہ سے ٹرین کے آگےکود کر جان د ےدی جبکہ بیوی ، بیٹے اور دو بیٹیوں نے زہر کھا کر خود کشی کرلی۔
----------------------------------------
سیمانچل ایکسپریس حادثہ کاشکار

  بہار  سے دلی جارہی سیمانچل ایکسپریس کی 11 بوگی پٹری سے نیچے اتر گٸ تھی جس سے 7 لوگوں کی موت اور 19 افراد زخمی ہوگۓ ۔