Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 13, 2019

آج کا انتخاب" دین کی باتوں کا مذاق اڑانا"

از / خان پرویز احمد/ گجرات۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . 
.         *تذکر بالقرآن والحدیث*
.         
        I ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ  l
      

*دین کی باتوں کا مذاق اُڑانا*

آج کل جہالت کی بناہ پر بہت سے مسلمان کہلانے والے خود اپنے دین کا مذاق اُڑاتے ہیں، مثلا کوئی باحیا عورت پردہ کرتی ہے تو اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے، اگر کوئی شخص سنت کے مطابق لباس، ڈارھی رکھتا ہے تو اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے، کوئی اخلاص اور اکرام ساتھ پیش آیا تو اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔۔ وغیرہ۔
اللہ تعالٰی کا ارشاد گرامی ہے کہ:
وَلَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ لَيَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَنَلْعَبُ ۭ قُلْ اَبِاللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ وَرَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُ وْنَ
*اگر آپ ان سے پوچھیں تو صاف کہہ دیں گے کہ ہم تو یونہی آپس میں ہنس بول رہے تھے۔ کہہ دیجئے کہ اللہ اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لئے رہ گئے ہیں ۔*
لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ ۭاِنْ نَّعْفُ عَنْ طَاۗىِٕفَةٍ مِّنْكُمْ نُعَذِّبْ طَاۗىِٕفَةًۢ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ
*بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔ اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف کردیں تو دوسری جماعت کو سزا بھی دینگے۔ کیونکہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں۔*
📗 (سورۃ التوبہ آیت ۶۵۔۶۶)

🎯 ایک اہم بات کی یاددہانی کر دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ آجکل موبائیل پر ایسے لطیفے پوسٹ کیے جاتے ہیں جن میں جنت، جہنم، فرشتوں، نماز، مسجد، نکاح اور خاص کر مرد عورتوں پر مذاق کیا جاتا ہے اگر ایسا میسج آپ کو ملے تو اس کو فورا مِٹا دیں اور بھیجنے والے کو بھی سمجھائیں کہ یہ مذموم کام ہے۔
اللہ کریم ہمیں نیک توفیق عنایت فرمائے۔ آمین