Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 16, 2019

2019 عام انتخابات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سلطانپور پارلیمانی حلقہ سے سونو سنگھ ہوں گے اتحاد کے امیدوار۔


سلطان پور/16مارچ2019/[صداۓوقت/ نمائندہ]۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سلطانپورپارلیمانی حلقہ سےسپا/بسپااتحادکےمابین سمجھوتےمیں سلطان پورپارلیمانی سیٹ بہوجن سماج پارٹی کےحصےمیں آٸ ہے۔
امہٹ میں واقع ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس منعقدہوٸ اورزون کےبسپاکےانچارچ تربھون دت نےسونوسنگھ کی امیدواری کااعلان کیا۔اس موقع پرسماج وادی پارٹی کےضلع صدررگھویریادواورایم ایل سی شیلندرپرتاپ سنگھ بھی موجودتھے۔
واضح رہےکہ  چندربھدرسنگھ[عرف سونوسنگھ]ایسولی اسمبلی حلقےسےرکن اسمبلی رہ چکےہیں،اورعلاقےمیں ان کابڑادبدبہ قاٸم ہے۔سونوسنگھ نےبھاجپا/سپا/پیس پارٹی/آزادامیدواراوربہوجن سماج پارٹی میں قسمت آزماٸ کرچکےہیں۔ابھی کچھ عرصےقبل بھاجپاکےقدآورلیڈروں کےساتھ شہرمیں بڑےبڑےہورڈنگ کےذریعےوہ اپنی تشہیرکررہےتھے۔سونوسنگھ کی امیدواری سےاقلیتی طبقہ مخمصےمیں ہے۔ادھرکانگریس نےبھی سنجےسنگھ کواپناامیدوارنامزدکردیاہےان کی بھی شبیہہ اقلیتوں میں صاف ستھری نہیں ہےان سیاسی احوال کےپیش نظر  اقلیتوں میں مختلف طرح کےتبصرےشروع ہوگۓ۔