Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 30, 2019

" سر سید مصلح قوم" کے زیر عنوان سمپوزیم کا انعقاد۔


میں سر سید کو " مصلح قوم " کی نظر سے نہیں دیکھتا۔
مسجود ملائکہ ، پتلہ آدم نہیں بلکہ اس کے اندر پوشیدہ علم ہے۔
. . . . .  عارف محمد خان۔
صدائے وقت/ نمائندہ خاص۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جونپور ۔۔اتر پردیش۔۔۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسو سی ایشن شاہ گنج  اور قبا انٹر نیشنل اسکول اسرہٹہ شاہگنج کے اشتراک سے مورخہ 28 مارچ 2019 کو قبا انٹر نیشنل اسکول میں ایک سمپوزیم بعنوان " سر سید مصلح قوم" کا انعقاد ہوا۔۔۔پروگرام کی صدارت سابق صدر اے ایم یو اسٹوڈنٹ یونین و ایڈوکیٹ سپریم کورٹ  زیڈ کے فیضان نے کی۔۔اس پروگرام میں ایک دوسرے سابق یونین صدر، معروف اسکالر و سابق وزیر حکومت ہند عارف محمد خان بطور مہمان خصوصی و مقرر خاص نے شرکت کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد لقممان خان سابق وائس چانسلر محمد علی جوہر یونیورسٹی پروگرام کے مہمان اعزازی تھے۔
پروگرام کا آغاز قبا اسکول کے طالب علم محمد احمد کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔مہمانوں کو ایسو سی ایشن کی جانب سے گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا گیا۔۔۔قبا اسکول کی جانب سے استقبالیہ و سپاس نامہ پیش کیا گیا۔
مہمان خصوصی عارف محمد خان نے کہا کہ اس سمپوزیم کا عنوان سر سید ایک مصلح قوم ہے مگر میں سر سید کو مصلح قوم کی شکل میں نہیں دیکھتا بلکہ سرسید ایک ایسی شخصیت تھے جن کے نزدیک اللہ کے کلام میں اور سرسید کے کام میں تضاد ممکن نہیں تھا۔ان پر بہت سارے الزامات لگے کفر کا فتویٰ لگا مگر سرسید کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ان کے کسی بھی کام میں قرآن کی ہدایتوں سے تضاد نہیں تھا۔۔۔علم کے حصول پر انھوں نے کافی زور دیا اور کہا کہ علم کو صبر کے ساتھ حاصل کرو۔اگر علم کے متعلق آپ غور و خوص نہیں کرتے تو آپ خسارے میں ہیں اور علم ایسی شئے ہے جسکو خانوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔علم کی اہمیت کو قرآن کی روشنی میں ثابت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب اللہ نے پتلہ آدم کو ملائکہ سے سجدہ کرنے کا حکم دیا تو وہ سجدہ صرف ایک مٹی کے پتلے کا نہیں تھا بلکہ انسان کو اللہ تعالیٰ وہ علم کی دولت عطا کرنے والے تھے جو ملائکہ کے پاس نہیں تھا دراصل یہ سجدہ اس علم کو تھا جسکو اللہ نے انسانوں کو بخشا ہے اور جس سے ملائکہ محروم ہیں ۔۔یہ کائنات اللہ نے ہیدا کی ہے اور اچھی حکمت و سوچ کے ساتھ پیدا کی ہے اللہ کی تخلیق کردہ اس کائنات میں علم کی روشنی عام کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکڑ شرف الدین اعظمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو 250 روپیہ کا گلدستہ آپ نے پیش کیا ہے اس کے بجائے اگر دس روپیہ کی قلم پیش کرتے تو مجھے زیادہ اچھا لگتا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نے کئی مسائل کو قرآن کی روشنی میں اٹھائے اور اس کا مدلل جواب دیا ۔ان کی تقریر کا زیادہ حصہ حصول علم کیطرف زیادہ رہا اور اپنی باتوں کے لئیے قرآنی آیات کے حوالے دئیے۔اور انک تقریر کے اختتام پر سوال و جوابات کا ایک مختصر سلسلہ شروع ہوا مگر قلت وقت نے مزید سوال و جواب کی اجازت نہیں دی۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مہمان اعزازی پروفیسر لقمان احمد خان نے کہا کہ ہم طالب علموں کے لئیے علامہ اقبال کی ذات کو سمجھنا کافی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے کردار بہت سے معاملے میں اچھے نہیں ہوتے ۔ہمارے علماء و قائدین کے قول و فعل میں کافی تضاد ہوتا ہے جس سے کہ ہماری باتیں اثر انداز نہیں ہوتیں۔انھون نے سرسید کی تعلیم گاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیگڑھ سے تعلیم یافتہ لوگ گاوں دیہاتوں سے نکل کر آج پوری دنیا میں اچھے عہدوں پر فائز ہیں ۔علی گڑھ امیر و غریب سبکو تعلیم کے لئیے اپنے دروازے کھلی رکھتی ہے۔انھوں موجودہ علی گڑھ کے اسٹاف پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وہاں کے اساتذہ میں قربانی کا جذبہ ناپید ہوتا جارہا ہے۔
اس موقع پر قبا انٹر نیشنل اسکول کے پرنسپل جاوید احمد نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اسکول کی مختصر مگر جامع کارکردگی پیش کی۔۔
۔پروگرام میں ڈاکٹر شبا ب الدین۔۔شعبہ صدر اردو شبلی پی جی کالج، انجینیر طارق اعظم ڈاریکٹر
حرا پبلک اسکول، انجینئر ایم یو خان، جلال الدین سرور(جماعت اسلامی)۔مولانا وحید الدین قاسمی۔۔انجنیر امتیاز احمد ، حافظ ارشاد سابق ایم ایل اے، مصداق اعظمی، غیبی جونپوری،ڈاکٹر طارق شیخ، کے علاوہ علاقے کی کئی اہم سماجی علمی و سیاسی شخصیات و عوام کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے سرپرست زیڈ کے  فیضان، صدر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی، سکریٹری ڈاکٹر تبریز عالم، خازن سرور عالم ایڈوکیٹ، عبد اللہ ایڈوکیٹ ، ماسٹر محمد عظیم و قبا انٹر نیشنل اسکول کے منیجر حافظ ابرار ندوی و پرنسپل جاوید احمد کا اہم کردار رہا۔ساتھ  ہی ڈاکٹر جاوید احمد آمنہ اسپتال، ڈاکٹر طارق  شیخ سٹی نرسنگ ہوم ، محمد ذکی نور ڈائگنو سٹک سینٹر ، ندیم ظفر کا خصوصی تعاون رہا۔
پروگرام کے اختتام پر ایسو سی ایشن صدر ڈاکٹر شر ف الدین اعظمی نے مہمان خصوصی و مہمان اعزازی کو مومینٹو پیش کیا اور شال پہنا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کی کامیاب نظامت ڈاکٹر تبریز عالم  نے کی۔ 
۔