Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

چکیا کے دونوں نوجوان مقتول کا مقدمہ جمیتہ علماء لڑے گی۔


بہار:14مارچ/2019 (صداۓوقت )
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
چکیا کے رام ڈیہا میں دو نوجوانوں کے قتل پر قانونی لڑائی لڑنے کا فیصلہ جمعیۃ علماء ہند میں کیا ہے ‌۔ آج جمیۃ علماء ہند مشرقی چمپارن کے ضلع صدر مفتی محمد الیاس مظاہری کی قیادت میں ایک وفد نے مقتولین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مفتی محمد الیاس مظاہری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: جمعیۃ علماء نے ہمیشہ قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے خاطر ملکی سطح پر جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ بے قصوروں کی رہائی کے لئے ہمیشہ قانونی لڑائی لڑی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ سینکڑوں بےگناہ بے قصور ثابت ہوکر باعزت رہا ہوئے ہیں۔ ہمیشہ جمعیۃ علماء نے بےباک ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ نے بتایا اور تجہیز وتکفین کے دوران جو ویڈیوز لئے گئے ہیں اس سے ظاہر ہیکہ اس طرح کا غیر مناسب فعل کوئ حیوان ہی کرسکتا ہے، دونوں مقتولین کے پاؤں، جانگھ اور ہاتھ پر کیل ٹھوکا گیا ہے، الیکٹرانک شارٹ لگائے گئے ہی