Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

خاتون نے موٹر سائیکل سوار سے مانگی لفٹ۔۔۔موٹر سائیکل منزل کے قریب نہ روکنے پر عورت نے لگائی چھلانگ۔۔عورت ہوئی زخمی۔موٹر سائیکل سوار کی تلاش۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے ایک گاؤں میں شام ہونے پر لفٹ لیکر مائکہ جا رہی ایک خاتون موٹرسائیکل سوار نوجوان کے رفطار کم نہیں کرنے پر کسی انہونی کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے موٹرسائیکل سے کود گئی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔متاثرہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بتاتے ہیں کہ ایک گاؤں کی ایک عورت سواری گاڑی سے مچھلی شہر بازارمیں اتری جہاں سے مائکہ جانے کی سواری نہیں ملنے پر پیدل گھر جانے لگی۔عورت کے مطابق دیر شام ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر سناٹا ہو گیا جس سے گھبرا کر اس نے ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان سے لفٹ مانگ کر گاؤں کے قریب چھوڑنے کیلئے کہا جس پر نوجوان نے اسے بیٹھا لیا لیکن گاؤں کے قریب پہنچنے پر موٹرسائیکل روکنے کے بجائے رفطار تیز کر دی جس پر وہ گھبرا کر موٹرسائیکل سے کود گئی اور زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں نے زخمی  کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے مائکہ والوں سمیت پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے متاثرہ کے بھائی نے پولیس کو تحریر دیا جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔